Draft
ماضی کی ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ حق امریکا کی خود کشی کی خبرجھوٹی نکلی۔
اداکارہ آمنہ حق کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ پانچ برس سے امریکا میں مقیم ہے اوراپنی فیملی کے ساتھ گھریلوزندگی بسرکررہی ہیں۔ وہ امریکا میں خیریت سے ہیں اورانھوں نے نہ تو خودکشی کی ہے اورنہ ہی ان کی نجی زندگی میں ایسے کوئی حالات ہیں۔ البتہ وہ ایسی جھوٹی اورمنگھڑت خبرچلانے والے ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ اس خبرسے ان کے چاہنے والے اور قریبی عزیزواقارب انتہائی تکلیف سے گزرے ہیں۔
واضح رہے کہ آمنہ حق نے اپنے فنی سفرکے دوران فیشن ڈیزائنراور بزنس مین عماربلال سے شادی کرکے کے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔