دیپیکا نے صحافی کی بےعزتی کردی؟
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے میٹ گالا میں پہنے جانے والے ڈریس پرسوال پوچھنے پرصحافی کوکھری کھری سنادیں اورکہا کہ وہ کسی اورکے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ڈریسنگ کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے میٹ گالا میں شرکت کی اوردنیا بھر سے اپنے ڈریس کو لے پزیرائی بھی حاصل کی جب کہ کہیں کہیں انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا لیکن جب اداکارہ سے میٹ گالا میں پہنے جانے والے ڈریس کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا تو غصہ ہوگئیں۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کسی بڑی تقریب میں شرکت کے پیچھے پوری ٹیم کو ہاتھ ہوتا ہے جیسے ایک فلم کے پیچھے ٹیم ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہر بار کہ وہ کام سب کو اچھا بھی لگے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں جوبھی پہنتی ہوں کبھی آپ سب کو اچھا لگتا ہوگا لیکن کبھی کبھی آپ کو اچھا نہیں بھی لگتا ہوگا جوحقیقت ہے لیکن ایک بات صاف ہے کہ میں کسی اورکے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ڈریسنگ کرتی ہوں اور جس ڈریس سے میں مطمعن ہوتی ہوں پھرمیں یہ نہیں سوچتی کہ کون کیا سوچے گا-
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل نے کہا کہ ڈریس پرتنقید یا تعریف سے بڑھ کرزیادہ اہم یہ ہے کہ مجھے اور پریانکا کو میٹ گالا جیسے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا۔ اداکارہ نے رواں سال ہونے والے کانزفیسٹول میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اورایسا لگ رہا ہے جیسے کہ وہ کوئی اتھلیٹ ہوں اوراپنے ملک کی نمائندگی کرنے جارہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت کے لیے وہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بھی ٹپس لینا چاہیں گی جو اس فیسٹیول میں ہرسال بہترین انداز میں شرکت کرتی ہیں۔