انٹرنیشنل

پاکستان کشمیری مظاہرین پر پتھراؤ کے لئے ہندوانتہاپسندوں کی فورس تیار

سری نگر : بھارت نے نہتے کشمیریوں پر پتھراؤ کے لئے انتہاپسندوں کی فورس تیار کرلی ، فورس کو بھارتی شہر کان پورمیں تربیت دی گئی۔
نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے کے لئے بھارت کا نیا حربہ اپنا لیا، انتہا پسند ہندو تنظیم نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے نہتے کشمیریوں پر پتھراؤ کے لئے فورس تیار کرلی انتہاپسندہندو فورس کو کان پور میں پتھراؤ اور حملے کی ٹریننگ دی جارہی ہے، دستہ مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر پتھربرسائے گا۔
انتہاپسندوں کی فورس کوک شمیرمیں مظاہرہ کرنے والوں پر حملوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔
ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں اور پتھر تیار ہیں، جلد ہی قافلے مقبوضہ کشمیر جا رہے ہیں، کشمیریوں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ مظاہرے کرنا ہی چھوڑ دیں گے۔
دوسری جانب ہندواڑہ میں بھارتی فوج مظاہرہ کرنے والے طلبا پرٹوٹ پڑی، تشدد سے متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ باندھ کر شہر کا گشت کیا اور اعلان کیا تھا کہ کر یہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔
جس کے بعد دنیا بھر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button