کھیل

اسپاٹ فکسنگ: بورڈ کے پاس کوئی ثبوت نہیں، وکیل خالد لطیف

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے اور پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب جمع کروائے۔
پیشی کے بعد خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کرکٹر نے پی ایس ایل میں کوئی میچ کھیلا ہی نہیں ہے تو پھر فکسنگ کہاں سے ہو گئی۔ ٹریبیونل محض دکھاوا ہے، چیئرمین پی سی بی کو ٹریبیونل تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں ہے، بورڈ کے پاس کوئی گواہ اور ثبوت ہی نہیں، صرف خالد لطیف کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دیا جانے والا وڈیو بیان ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن ہمارا کیس مضبوط ہے، بھاگیں گے نہیں، ٹریبیونل اور عدالت میں ہر الزام کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو طلب کیا گیا ہے، اسپاٹ فکسنگ میں غیرملکی کھلاڑی بھی ملوث ہیں جن کے نام 10 مئی کو شیڈول آئندہ سماعت میں سامنے لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button