بزنس

پی آئی اے جلد وسط ایشیائی ریاستوں میں براہ راست پروازیں شروع کریگا

وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت خطہ میں معاشی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کرے گا۔
اس سے نہ صرف علاقائی روابط میں تیزی آئے گی بلکہ خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کیلئےکئے گئے خصوصی اقدامات جن میں پروازوں کی بروقت آمد اور روانگی، پی آئی اے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پی آئی اے کو جدید اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف پی آئی اے کا انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا ،بلکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی اے وزارت تجارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی برآمدات اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے وزیر تجارت کو یقین دلایا کہ پاکستان کی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا۔
ُٰٓ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button