پاکستان

پرواز کے دوران کپتان کے سونے پر مسافروں نے شکایت درج کروا دی ،معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ،ترجمان پی آئی اے

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کا پائلٹ دوران پرواز بزنس کلاس میں آ کر نیند پوری کرتے رہے جبکہ جہاز کا کنٹرول فرسٹ آفیسر کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کے کپتان اور پالپا کے سابق صدرعامرہاشمی دوران پرواز سوتے رہے، اس دوران فرسٹ آفیسر پرواز کو آپریٹ کرتے رہے جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔کپتان عامر ہاشمی کے بزنس کلاس میں نیند پوری کرنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انہوں نے کیبن لاگ میں اپنی شکایات درج کرادیں، مسافروں نے اپنی شکایات طیارے میں موجود سینئر پرسر نازنین حیدر کو درج کرائیں۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم غیرمحفوظ ہیں۔ فرسٹ آفیسر ٹرینی فرسٹ آفیسراسد علی سے طیارہ آپریٹ کراتے رہے۔ذرائع کے مطابق ٹرینی کپتان اسد علی کچھ ہی دنوں قبل میڈیکل گراونڈ ہونے کے بعد بحال ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button