مردم شماری کی ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ، 6 افراد ہلاک 46 زخمی
چمن(کوئٹہ پاکستان)
مردم شماری کی ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ، 6 افراد ہلاک 46 زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن کے قریب گولہ باری سے6 افراد ہلاک اور کم از کم 46 زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد چمن سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح سرحد پار سے گولہ باری کے بعد شروع ہونے والی دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب اس واقعے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق افغان ناظم الامور کو بتایا گیا ہے کہ ’افغانستان کی جانب سے چمن کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔‘