پاکستان

مشرف ‘سنگین غداری کیس کی سماعت شروع

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

اسلام آباد
سنگین غداری کیس کی سماعت شروع
جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کررہا ہے
پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم۔ فیصل چوھدری اور وکیل استغاثہ اکرم شیخ کمرہ عدالت میں موجود
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک معاھدہ ہے جس کو میوجئل اسسٹنس ٹریٹی کہتے ہیں اکرم شیخ
یہ معاھدہ مختلف امور میں تعاون کا ہے۔ اکرم شیخ
ھم جو حکم جاری کرینگے وہ ھر ایک پر لاگو ھوگا۔ جسٹس آفریدی
مشرف کے جو اکائونٹس جہاں کہیں بھی ہیں ان کا جائزہ لینا ھوگا۔ اکرم شیخ
انگلینڈ پاکستان کے معاھدے پر وزارت خارجہ کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ اکرم شیخ
ایکسٹرا ٹیریٹوریل معاملات پر حکم جاری کر دیں کیا وہ وہا ں پر عمل درآمد ہوگا۔ جسٹس آفریدی
مشرف کا سنگین غداری کیس پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ صرف حکم جاری کرنا ہے۔ اکرم شیخ
مشرف کے وکیل نے جو اعتراضات جائیداد پر اٹھائی ہیں اس کو ائندہ سماعت پر سنیں گے۔ جسٹس آفریدی
مشرف سے ملاقات ہوئی تھی وہ وطن واپس آنا چاھتے ہیں ان کو سیکیورٹی فراھم کرنے کے درخواست کی تھی۔اختر شاہ
اس سلسلے میں ایک درخواست جمع کرائی ہے اس پر مزید وقت چاھتا ہوں۔ اختر شاہ
ٹھیک ہےآپ اس پر بعد میں بات کر لیجئے گا۔۔ جسٹس آفریدی
پاکستان عدالتوں کا حکم ایکسٹرا تیریٹوریل حدود میں عمل درآمد نہین ہوتے۔ فروغ نسیم
اس معاملے کو ھم اج نہیں دیکھ رہے اس پر نوٹس جاری کرینگے تاکہ اپ ھماری مدد کریں۔جسٹس آفریدی
مشرف کے دوبئی اور انگلینڈ میں بنک اکائونٹس ہیں کیا ھم اس پر حکم دے سکتے ہیں۔ جسٹس افریدی۔
جناب اکرم شیخ آپ اختر شاھ کی درخواست پر جواب جمع کرائیں۔جسٹس آفریدی مشرف کے ٹرسٹ کا کیا بنا۔ جسٹس طاھرہ صفدر
آج ایک طاقتور شخص کے خلاف پراسیکیوشن مکمل ہو چکی ہے لیکن اس کا اثر اس پر نہیں۔ اکرم شیخ
وہ ایک طبی معائنے کے لئے اجازت لے کر گیا واپس نہیں آرہا۔ اکرم شیخ
مجھے افسوس ہو رہا ہے اس پر بات کرتے ہوئے۔ اکرم۔شیخ
مشرف کے وکیل اختر شاہ نے جو پاور آف اٹارنی جمع کرایا ہے اس کی تصدیق کرائی جائے۔ اکرم شیخ
جو وکالت نامہ جمع ہوا ہے وہ صحیح نہیں لگتا۔ اکرم شیخ
لیکن پہر بھی آپ اس اپنا جواب جمع کرائیں اور اس میں خدشات لکھ دیں۔ جسٹس آفریدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button