ایڈیٹرکاانتخاب
ٹرمپ اس ماہ کے آخری میں سعودی عرب اور اسرائیل جائیں گے
امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مئی کے آخری عشرے کے دوران سعودی عرب اور اسرائیل کے سرکاری دورے کرینگے۔
عرب ٹی وی نے وائٹ ہاؤس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ 23 مئی کو سعودی دار الحکومت ریاض پہنچیں گے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ صدر، خلیجی ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرئینگے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا کسی بھی ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے، مزید بتایا گیا ہے صدر ٹرمپ اسرائیل اور ویٹیکن سٹی کا بھی دورے کرینگے، جبکہ 25مئی کو برسلز میں نیٹو اجلاس اور 26مئی کو اٹلی کے سسلی جزیرے میں ہونے والی جی7 کے اجلاس میں بھی شرکت کرئینگے۔