کھیل

ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے 188 رنز کے جواب میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے 188 رنز کے جواب میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ فوٹو: اے ایف پی
بارباڈوس: ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں گرین کیپس کا مایوس کن آغاز رہا اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوپننگ بلے باز اظہرعلی 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ پر احمد شہزاد اور یونس خان نے 16 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 27 تک پہنچایا تو یونس خان بھی 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے.
کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ جب کہ وکٹ پر کھڑے رہنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 61 گیندوں پر 14 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد آنے والے نئے بلے باز شاداب خان بھی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ پر سرفراز احمد اور محمد عامر نے دفاعی حکمت عملی کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا اور42 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچایا تو محمد عامر 20 رنز بنا کر شینن گیبرئیل کا شکار بن گئے جس کے بعد یاسر شاہ صفر اور سرفراز احمد 23 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئیل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور الزیری جوزیف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے 264 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو دوندرا بشو 16 اور شینن گیبرئیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم میزبان ٹیم مجموعی اسکورمیں صرف 4 رنز کا اضافہ کرپائی تھی کہ بشو 268 کے مجموعے پر 20 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس نے 2 اور محمد عامر کی ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے چوتھے روز شائی ہوپ سب سے زیادہ 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بریتھ ویٹ 43، روسٹن چیز 23، وشال سنگھ 32، چین ڈورچ 2، کپتان جیسن ہولڈر ایک اور الزیری جوزیف 7 رنز بنا سکے۔ اس سے قبل گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز میں اظہرعلی کے 105 اور کپتان مصباح الحق کے نروس 99 رنز کی بدولت 393 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button