بھارت کا سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
نئی دلی: طاقت کے نشے میں چور بھارت نے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کے لئے آواز سے تیز سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے براہموز سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو زمین سے زمین پر 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ براہموز میزائل کا تجربہ نکوبر جزیر سے کیا گیا جسے روس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کے علاوہ غوطہ لگا کر بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
حکام کے مطابق براہموز میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ بلاک 3 ورژن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل تیار کردہ براہموز میزائل 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے براہموز میزائل کا پہلا ورژن براہموز ون 2007 میں تیار کیا تھا۔