’میں اپنے والد کو اپنا دودھ پلاتی ہوں کیونکہ۔۔۔‘
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ماں اپنے بچے کو تو اپنا دودھ پلاتی ہی ہے لیکن آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک لڑکی اپنے باپ کو اپنا دودھ پلا رہی ہے اور اس کی وجہ بھی انتہائی حیران کن ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ انہونی برطانوی علاقے واروک شائر کے شہر رگبی میں ہو رہی ہے جہاں 30سالہ جیل ٹرنر نامی اس لڑکی کے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ تب سے وہ اپنے بچے کے ساتھ ساتھ اپنا دودھ اپنے 64سالہ باپ فریڈ وائٹ لا کو بھی پینے کے لیے دے رہی ہے۔
وہ 87 سالہ ڈاکیا جس کے 1300 سے زائد بچے ہیں لیکن کوئی بھی اسے اپنا باپ نہیں کہتا کیونکہ۔۔۔ایسی خبر کہ پڑھ کر آپ کے کان شرم سے لال ہوجائیں گے
معلوم ہوا ہے کہ جیل ٹرنر کا باپ آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہے۔ کچھ عرصہ قبل جیل نے کہیں پڑھا تھا کہ انسانی دودھ اس کینسر سے نجات کے لیے مفید ہے چنانچہ جب اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اس نے اپنے باپ کو بھی اپنا دودھ دینا شروع کر دیا۔ اس کے باپ کا کہنا ہے کہ ”جب پہلی بار جیل نے مجھے اپنا دودھ دیا تو میں بہت ہچکچا رہا تھا۔ میں نے کافی دیر کپ ہاتھ میں پکڑے رکھا لیکن پی نہ سکا۔ پھر جیل نے اس میں کافی ملا کر مجھے دیا۔ اس بار مجھے اتنی کراہت نہیں ہوئی اور میں نے کافی پی لی۔ اب روزانہ صبح وہ مجھے اپنے دودھ کی کافی بنا کر دیتی ہے۔“
جیل ٹرنر کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے معلوم ہوا کہ میرے باپ کو کینسر ہے تو میں ٹوٹ کر رہ گئی۔میں ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ انسانی دودھ کینسر کی اس قسم کا خاتمہ کر سکتا ہے تو میں نے انہیں اپنا دودھ دینا شروع کر دیا۔ ابھی انہیں اپنا دودھ دیتے ہوئے ایک مہینہ ہی گزرا ہے لہٰذا میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ انہیں مرض سے کتنا افاقہ ہوا ہے لیکن میں دوسروں کو بھی کہوں گی کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ اگر اس سے کسی کی جان بچ سکتی ہے تو خواتین کو یہ ضرور کرنا چاہیے۔“