ایڈیٹرکاانتخاب

آج نہیں تو چند روز بعد نوازشریف کو جانا ہوگا، آصف زرداری

بدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے۔
بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں لوگوں کو کم از کم پیار تو دیتا ہوں اور اسی پیار سے لوگ میری جانب کھنچے چلے آتے ہیں، دوست جسے جادو کہتے ہیں وہ میرا پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں میاں صاحب کو انسانوں سے کیوں نفرت ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ہوا اور سورج سے روشنی بنائیں اور اب تو انہوں نے ہم سے گیس بھی چھین لی ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے، مجھے پتا ہے نواز شریف مارچ کا انتظار کررہے ہیں تاکہ سینیٹ میں اکثریت لے سکیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، انشااللہ ہم سینیٹ بھی اکثریت لیں گے قومی اسمبلی بھی، پھر دوبارہ عوام راج کریں گے، اللہ نے چاہا تو پنجاب میں بھی حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لیے ہے لیکن میاں صاحب اس منصوبے کو سمجھ ہی نہیں پارہے، سی پیک میں جتنے پروجیکٹ بنائے وہ ان کے اپنے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے، اب بلوچستان جاؤں گا، جن کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں وہ مجھے بلا رہے ہیں، وہ شیر کاغذی اور بلا دیسی ہوگا جو یہ نہیں جانتا کہ عوام کی کیا ضرورت ہے، روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button