پانامہ پیپرز میں اہلیہ کا نام آنے پر مالٹا کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے
ویلیٹا(نیوز وی او سی آن لائن)پانامہ پیپرز سکینڈل نے ایک اور وزیراعظم کاعہدہ چھین لیا ہے اور مالٹا کے وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کا نام پانامہ پیپرز میں آنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ سکینڈل نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے اور اس کی زد میں مختلف ممالک کی کئی اہم شخصیات اور سرکاری عہدیداران اپنے عہدوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو پاکستان میں بھی وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑچکا ہے۔اسی سلسلے میں مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے اپنی اہلیہ کا نام پانامہ پیپرز میں آنے اور آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد مستعفی ہونے اور حکومت توڑ کر نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
قبل ازیں 2016 ءمیں مالٹا میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اخلاقی طور پر اس عہدے پر رہنے کا جواز کھوچکے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔