Draft

قصور:پولیس مقابلہ ،ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک –

قصور( نامہ نگار)دس روز قبل تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس کے قریب 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس کی زیر حراست قتل اور ڈکیتی کے ملزم امانت عرف امانتی کو برآمدگی کے لیے کھارا لے کر جارہی تھی کہ کھارا روڈ پرزیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے امانت کو چھڑانے کی کوشش کی او ر پولیس پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں امانت شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،جبکہ فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس کی غفلت اور سستی کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے ملزم امانت نے دس روز قبل بائی پاس کے قریب دس سالہ بچی فوزیہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button