بزنس
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ –
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان اور دیگر تیل درآمد کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2017ء کیلئے ان کے آئل بل گزشتہ سال سے 30فیصد زیادہ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ ، خلیج شمالی افریقہ ، افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنے اقتصادی جائزہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی مزید اضافہ تیل کے استعمال اور مالیاتی خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور ادائیگیوں میں عدم توازن آسکتا ہے ، تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطرہ زائد ترسیلات زر اور غیر ملکی سپورٹ سے پورا کیا جاسکتا ہے ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو برقرار رکھنے کیلئے اب انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ تیل کی اونچی قیمتیں متوقع ہیں۔