فکسنگ سکینڈل، کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔معطل کرکٹر نے موقف اپنایا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ،اس لئے بنچ کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔
دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔
واضح رہے کہ سنگل بنچ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ٹربیونل کی کارروائی درست قرار دی تھی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیز ن میں مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر پی سی بی خالد لطیف کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔