پاکستان
پاناما کیس؛ چیف جسٹس کی زیرصدارت جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق عدالتی بینچ بنانے کے لیے چیف جسٹس کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع كے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار كی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا جس میں پاناما لیكس كیس كا فیصلہ دینے والے جج صاحبان شركت كریں گے۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ پہلے عدالتی بینچ تشكیل دیا جائے گا جو تمام متعلقہ 6 اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے ناموں كا جائزہ لے كرجے آئی ٹی تشكیل دے گا جب کہ جے آئی ٹی كی تشكیل بھی آج یا كل ہونے کا امکان ہے۔