ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری اور عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کرنے میں نئی سکول کونسلز پالیسی بنیادی کردار ادا کرے گی ۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ:30اپریل2017
بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف پاکستان)
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا ہے کہ واصل ٹرسٹ کی طرف سے ضلع کے پانچ ایلیمنٹری اور پرائمری سکولوں کو اڈاپٹ کیا جانا خوش آئندہے‘ سرکاری تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی معیار اورجدید طریقہ تعلیم روشناس کرانے میں واصل ٹرسٹ کو ضلعی انتظامیہ خوش آمدید کہے گی تا کہ کم آمدنی والے شہریوں کے بچے معیاری تعلیم کے حصول کے بعد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ ایلیمنٹری اور پرائمری سکولز واصل ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ معیار تعلیم کی بہتری اور جدید طریقہ تعلیم کے مطابق بچوں کو ایسا تعلیم دوست ماحول فراہم کرنا جس سے سرکاری تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباوطالبات ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واصل ٹرسٹ اپنے تجربے سے اڈاپٹ کیے جانے والے پانچوں سکولوں میں طلباوطالبات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کے مطابق بچوں کے تعلیم و تربیت فراہم کریں گے اور اس مقصد کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کریں گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واصل ٹرسٹ اڈاپٹ کیے گئے سکولز کے اساتذہ کو بھی جدید طریقہ تعلیم کے مطابق ٹریننگ دیں تا کہ اس عمل کو دیگر سکولوں تک پھیلایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بدھ تک منتخب کیے گئے سکولوں کو واصل ٹرسٹ کے سپرد کرنے کے لیے تمام محکمانہ کاروائی مکمل کریں اور حکومتی پالیسی اور ایس او پیز واصل ٹرسٹ کے ساتھ شےئر کریں تا کہ نئی انتظامیہ تعلیمی سرگرمیاں موسم گرماکی چھٹیوں سے قبل شروع کر سکیں ۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرفراز احمد گورائیہ،ڈی ایم او امان اللہ،ڈپٹی ڈی اوز اور واصل ٹرسٹ کے عہدیداران شریک تھے۔