وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا یوم مئی کے موقعہ پرپیغام۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم مئی کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مئی کا دن عالمی طور پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ وفاقی حکومت نےEOBI اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے قوانین میں ترامیم کرکے سندھ حکومت کے تحت لے آئے اور اب سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی تعلیم کے انتظامات بہتر بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے معیار زندگی اور بہتر کرنے کیلئے صرف نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدام اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت بہتر انداز میں کرنا جانتے ہیں۔