Draft

حکمران خاندان آرٹیکل 62،63پر پورا نہیں اترتا،سراج الحق

منصورہ 30 مارچ 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نےسوال کیا کہ ’ کیا وزیراعظم یہ چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف 77 کی طرح تحریک چلے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ملک کی کرپٹ اشرافیہ امریکہ کے وفادار ہے،جن کے بچے پڑھنے اور علاج کرانے کے لئے باہر جاتے ہیں، ملک کو دشمنوں سے محفوظ کرنا مقدس جہاد ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک بننے کے بعد اشرافیہ نے تمام اداروں پر قبضہ کیا، ملک کو سیاسی اور معاشی دہشت گردوں سے خطرہ ہے ، ان کا ایک ہی مقصد ہے پیسہ جمع کرنا اور اس سے الیکشن جیتنا۔
ان کا کہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتیں کریکٹر کے لحاظ سے ایک ہیں،یہ لوگ ایک ہی گھر سے نکلتے ہیں اور عوام کو دھوکہ دیتے ہیں، کرپشن نے اس ملک کو برباد کیا اور اسی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں کوئی غریب ملوث نہیں، وزیر اعظم اور ان کا خاندان ملوث ہے، اگر عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل تو حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button