بجلی سستی کر دی گئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بتایا جاتا کہ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاورپرچیزاتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی. کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں
فروری کے لئے 2 روپے 15 پیسے جب کہ مارچ کے لئے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پرہوگا، کمی کا ریلیف صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 32 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔