Draft

کاشتکاروں سے براہ راست گندم کی خریداری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے-ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ(نیوز وی او سی آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے براہ راست گندم کی خریداری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 10گندم خرید مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کردیا گیا اس عمل کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریدمراکز کی سختی سے نگرانی کریں تاکہ میرٹ پر بادانہ کی تقسیم کیا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے آج تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے گندم خرید مراکزڈسکہ ، سرانوالی اور کوٹلی باوا فقیر چند کے دورہ کے دوران گندم کی فروخت کیلئے آئے ہوئے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ راؤ سہیل اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور لیاقت ظہیرکے علاوہ محکمہ خوراک، زراعت ، متعلقہ مارکیٹ کمیٹیوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔ڈی سی ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ پالیسی کے مطابق 12ایکڑ سے کم رقبہ کے مالکان سے گندم کی خریداری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے علاوہ کسی مڈل مین یا آڑھتی سے گندم کی خریداری ہر گز نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی تمام مراکز اور گوداموں پر کاشتکاروں کیلئے سائبان ، کرسیوں ، پنکھوں، اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ اسٹینڈ بائی جنریٹر بھی رکھے جائے گے ۔ ڈی سی نے کہاکہ گندم کی فروخت کے سلسلہ میں شکایات کے ازالہ کیلئے ہر سنٹر پر سنٹر انچارج بھی لگایا گیا ہے جو موقع پر مسائل کو حل کرے گا جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پرڈسپوٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں گندم کی قیمت کی ادائیگی بذریعہ اکاؤنٹ کی جائے گی جبکہ 100فی ڈھائی من ڈیلیوری چارجیز بھی اد ا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ تمام مراکز پر تول کو پورا رکھنے کیلئے کنڈوں کوباقاعدگی سے چانچ کریں تاکہ ناپ تول میں کاشتکاروں کو شکایت کا موقع نہ ملے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈوآپریشن کے تحت تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کال سنٹر کے ذریعے کاشتکاروں سے مرکز پر ملنے والی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک لیا جائے گا۔
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button