سنگین جرائم میں ملوث مجرمان و ملزمان کے کوائف اور سکونت کی پڑتال جاری ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ (27اپریل)
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور ملزمان کے کوائف اور سکونت کی پڑتال جاری ہے ۔ پولیس ان کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ مردم شماری و خانہ شماری کے دوران بھی پولیس کے ا فسران اور جوانوں کو خصوصی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ جرائم میں مطلوب و ریکارڈ یافتگان اشخاص کے گھروں اور ڈیروں پر جاتے ہوئے ان کے کوائف اور موجودگی بارے مکمل معلومات حاصل کریں ۔سی آئی اے پولیس کی تین ٹیمیں بھی ضلع بھر میں کریمینلز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر ایس پی ڈویژنز اور ڈی ایس پی سی آئی اے بھی موجود تھے ۔ایس ایس آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتگان کی حرکات و سکنات اور ان کے روزانہ کے معمولات بارے خفیہ رپورٹ مرتب کریں ۔اس ضمن میں اب تک چھ سو کے قریب سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتگان کو انٹیروگیٹ کے بعد فارغ کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس کی بھی تین ٹیمیں اس بارے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اشخاص کو تھانہ حاضر آنے پر انٹیروگیشن کے بعد فارغ کیا جا رہا ہے اور انہیں قانون شکن افعال سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ریکارڈ یافتگان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اگر ان کی موجودگی، حرکات اور معمولات میں قانون شکنی کا عنصر پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جیل بھیجا جائے گا ۔ایس ایس پی آپریشز محمد ندیم کھوکھر نے کہا کہ اس مہم کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ ریکارڈ یافتگان کی انٹیروگیشن سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔