بجلی کی پیداوار اور موسمی حالات میں بہتری کی صورت میں آئندہ بھی شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں صارفین کو مناسب ریلیف دیا جائے گا۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ27اپریل2017ء
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ گیپکو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے گذشہ ہفتہ کے دوران موسم کی بہتری کے باعث طلب و رسد کا فرق انتہائی کم رہ گیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو شیڈولڈلوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ ریلیف دیا گیا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔تاہم آئندہ دنوں میں گرمی کی شدّت میں اضافے اور طلب و رسد کے فرق کو مدّنظر رکھتے ہوئے صرف شیڈول کے مطابق بڑے شہروں (ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز) کے رہائشی و کمرشل فیڈروں پر زیا دہ سے زیادہ 6گھنٹے، مضافات (تحصیل سطح) میں7سے8گھنٹے، دیہات میں زیادہ سے زیادہ 8سے10گھنٹے اور ٹیوب ویل فیڈروں پر زیادہ سے زیادہ 12گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کا پلان تیار کیا گیا ہے جبکہ بہتر لوڈ مینجمنٹ کی خاطر ناگزیر حالات میں مکس انڈسٹریل فیڈروں پر بھی 4سے 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا سکتی ہے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور موسمی حالات میں بہتری کی صورت میں آئندہ بھی شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں صارفین کو مناسب ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر گیپکو کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی بچت کے اصولوں پر بھرپور عمل کر کے ایک محبِ وطن اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔