Draft

نامورمصنفہ فرزانہ نازانتقال کرگئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں 12 فٹ بلند اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہونے والی نوجوان مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائنا فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیں، اس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں شفا انٹر نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ فرزانہ ناز کے فیس بک پیج پر بھی ان کے لیے دعا کی اپیل کی گئی تھی۔ انھیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش فرزانہ ناز کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی۔ فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ ’’ ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘‘ شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button