ترک فضائیہ کی کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 70 افراد ہلاک
انقرہ: ترک فضائیہ نے باغی گروپ کردستان ورکر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق اور شمال مشرق میں شام میں سرگرم باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جس میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک حکام کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی ملک دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے جب کہ وہ ہتھیار، اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور دہشت گرد بھی ترکی بھیجتے ہیں، فضائی حملے سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے آئی ایس آئی ایل کے لیے لڑنے والی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے ترکی میں آئے دن حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے جب کہ ترکی اور مغربی ممالک کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔