خود کونوجوان کہنے والے عمران خان مجھ سے بھی چار سال بڑے ہیں،آصف زرداری
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر ایک ایسا نظام متعارف کرائے گی کہ تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے از خود بڑھ جائیں گی۔ آصف زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خود کو پٹھان کہتے ہیں۔ جبکہ کوئی بھی پختون اپنی مادری زبان پشتو بولتا ہے لیکن عمران خان کا حسب و سب پٹھا ن ہی نہیں ہے وہ کس منہ سے خود کو پٹھان کہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ججز تک نے تو گو نواز گو کہہ دیا اب وہ کس بات کی مٹھائیاں کھا رہے ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خود کو نوجوان کہنے والے عمران خان مجھ سے بھی چار سال بڑے ہیں وہ نوجوانوں کے قائد نہیں ہو سکتے ۔نوجوانوں کا قائد بلاول ہے کوئی ستر سال کا بوڑھا یہ منصب نہیں سنبھال سکتا۔