بھارت کا قومی ترانہ بھولنے پر سونم کپور شدید تنقید کی زد میں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو اپنا قومی ترانہ بھولنے پر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ایک کالم میں بھارتی قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی ‘ بھی تھی۔
اداکارہ کے اس کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی جیسا کوئی بھی جملہ بھارت کے قومی ترانے میں شامل نہیں ہے۔ اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر ان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے بھارت کا پورا قومی ترانہ لکھا اورکہا کہ ٹارچ کی مدد سے بھی ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی والی لائن دیکھنا چاہی لیکن ایسی کوئی لائن نظر نہیں آئی۔