ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر گوجرانوالہ ضیاء اللہ ناگرہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر زاہد پرویز اور ایڈیٹر چودھری محمد رشید محنتی اور فرض شناس اور محکمہ کے قیمتی اثاثہ تھے
گوجرانوالہ21 اپریل(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر گوجرانوالہ ضیاء اللہ ناگرہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر زاہد پرویز اور ایڈیٹر چودھری محمد رشید محنتی اور فرض شناس اور محکمہ کے قیمتی اثاثہ تھے ان کا خلاء کبھی پر نہ ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ ایماندار اور لگن سے کام کرنے والے ملازمین اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہو تے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہو ں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی اللہ تعالی انہیں باقی زندگی میں بھی کامیابی سے ہمکنار کرے ۔ ان خیالات کا ا اظہار انہو ں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آکاوئنٹس آفیسر محمد اعجاز کامران‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر II امجد جاوید بھٹی کے علاوہ خاور سہیل بٹ‘ رانا کامران ‘ چودھری فرح‘ مدثر اعجاز بسرا ‘ محمد ریاض ‘رانا محمد اسلم ‘ آصف عباسی‘ محمد سہیل بٹ‘ حاجی محمدانور‘ ذوالفقار علی‘ عطا المصطفی‘ چودھری نثار احمد‘ چودھری محمد بابر‘ باؤ محمد جمیل ‘سید صفدر علی‘ لیاقت علی‘ فاطمہ بی بی ‘ محمد رفیق شاہ کے علاوہ دفتر کے افسران اور اہلکاران کی بڑی تعدا د موجود تھی آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائر ڈ ہونے والے سرکاری ملازمین میں تحائف اور پھول تقسیم کئے۔