Draft

لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے ۔گرمی آتے ہی بجلی غایب ہوگیی۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یہی حال رہا تو شہری محاذعوام کی ترجمانی کرتے ہوے سڑکوں پر ہوگا پھر اسکے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا جایں گے(جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ امیر مظہر اقبال رندھاوا (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ/ 20 اپریل 2017
جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ امیر مظہر اقبال رندھاوا اور شہری محاذ گوجرانوالہ کے صدر حاجی مشتاق ابراہیم نے کہا ہے کہ شہر بھر کے عوامی مسایل کے حل کے لیے شہری محاذ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی جاے گی راے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اور گوجرانوالہ کو سنوارنے کے لیے یک نکاتی ایجنڈے پر کھڑا کیا جاے گا ۔اس حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاے گا ۔ہر مکتبہ فکر کے منتخب افراد کو اس جدوجہد میں شامل کیا جاے گا ۔مسایل کے حل کے لیے قانونی اور آینی دایرہ کا رکے اندررہتے ہویبھرپور جدوجہد کی جاے گی ۔نامور وکلا پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی قایم کی جاے گی جس کے تحت عوام الناس کی طرف سے لیگل نوٹس دیا جاے گا اور عدالتی کاروای کی جاے گی ۔گوجرانوالہ شہر مسایل کی آماجگاہ بن چکا ہے ہر طرف صحت وصفای کی ابتر صورت حال ہے ۔میگا کرپشن کے لیے میگا پراجیکٹس کے نام پر گندگی اور آلودگی پھیلای جا رہی ہے ۔شہر کا بڑا حصہ سیورج کے نظام سے محروم ہے گندے پانی سے بھری گلیاں اور بازار رو رو کر داستان بیان کرتے نظر آتے ہیں ۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔سرکاری ہسپتال بیماریاں ختم کرنے کی بجاے بیماریاں پھیلانے کے مراکز بن چکے ہیں۔
لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے ۔گرمی آتے ہی بجلی غایب ہوگیی۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یہی حال رہا تو شہری محاذعوام کی ترجمانی کرتے ہوے سڑکوں پر ہوگا پھر اسکے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا جایں گے۔

اربوں کا ریونیو دینے والے شہر کو کوڑیوں کی سہولیات بھی میثر نہیں ۔صحت کے مسایل صفای کے مسایل ودیگر عوامی مسایل کے حوالے سے کوی بھی سیاسی جماعت سنجیدہ کوشش کرتی نظر نہیں آتی اس کے پیش نظر جماعت اسلامی خاموش نہیں رہ سکتی جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے جماعت اسلامی شہری محاذ کے پلیٹ فارم سے عوام کی آواز بنے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی گوجرانوالہ سے فیاض منیر جنرل سکریٹری ضلع ،خرم سلیم کھوکھر انفارمیشن سکریٹری ضلع،اظہر خان جنرل سکریٹری شہری محاذ،یاسر سلیم میڈیا سکریٹری شہری محاذ،امین شاد،جاوید مغل،سعید کھوکھر،عبدالعزیزاور ضیاالحق شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button