پاکستان

پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف آیا تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے : سابق صدر آصف زرداری کا مشورہ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف دیتی ہے تو انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔”حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے“۔
سابق صد ر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں تاہم اگر پاناما کیس کا فیصلہ انکے خلاف آیا تو مان لینا ہی بہتر ہو گا کیونکہ انکے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنا سکتے ہیں ۔
انکا کہنا تھاکہ معلوم نہیں نوازشریف پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم یہ ضرور ہے کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورکسی سلطنت کی طرح پارلیمنٹ کو چلا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button