انٹرنیشنل

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے،14افرادگرفتار

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران 14 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے بیان کے سامنے آنے کے بعد نیویارک،فلاڈیلفیا ،واشنگٹن،کیلیفورنیا ،سان فرانسسکو اور شکاگو سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
واشنگٹن میں ہزاروں شہری کیپٹل ہل کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ٹرمپ مخالف پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا کہ ’آپ کیا چھپا رہے ہیں؟ ۔
کیلی فورنیا میں احتجاج شدید جھڑپ کی صورتحال اختیار کر گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button