Draft

پدماوتی کی شوٹنگ میں دیپیکا رکاوٹ بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کچھ عرصے سے نئی آنے والی فلم “پدماوتی” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن اب وہ اچانک بیمارپڑ گئیں ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی کے مسائل ختم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جہاں ایک جانب فلم متعدد مسائل کے باعث کچھ عرصے سے بہت سست روی کا شکارہے جب کہ اس سے قبل فلم کے اداکارشاہد کپور اوررنویر سنگھ کے درمیان جھڑپ کی خبریں بھی آرہی تھیں لیکن اب فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون ہی بیمارپڑگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے لیے بھاری بھرکم کپڑے پہن رہی تھیں جو فلم کی مانگ ہے جس کے باعث ان کی گردن اورکمرمیں شدید تکلیف ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں کچھ روز کے لیے بالکل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ شروع سے ہی تکمیل کے مراحل میں ہی خاصے تنازعات کا شکارہوگئی تھی جہاں دوبار فلم کے سیٹ میں گھس کرنا معلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی جب کہ سیٹ کوآگ بھی لگادی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button