Draft

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ لائن سٹاف گیپکو کا سرمایہ ہیں انکی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وایس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ14اپریل2017
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ لائن سٹاف گیپکو کا سرمایہ ہیں انکی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے دورانِ ڈیوٹی لائن پر کام کرتے ہوئے شہید ہونے والے کھیالی سب ڈویژن گوجرانوالہ لائن مین محمد امین کی ر ہائش گاہ پراُ ن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، ایس ای سٹی سرکل لیاقت علی ڈھلوں، ایکسیئن عتیق الرحمن، ایس ڈی او کھیالی شیخ محسن، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیدران ولی الرحمن خاں، محمد اقبال ڈارو دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم نے شہید ہونے والے لائن مین محمد امین کی رہائش گاہ پرگئے اور مرحوم کے لواحقین کو25لاکھ روپے اور ایک سال کی ایڈوانس تنخواہ کے برابررقم کا چیک دیاجبکہ د یگر واجبات کی فوری ادائیگی کا اعلان بھی کیا۔چیف ایگزیکٹونے کہا کہ دہائیوں کی محنت و تجربہ اور محکمہ کے کروڑوں کے خرچ کے بعد ایک قابل لائن مین تیار ہوتا ہے لہذا کسی بھی طرح سے ان قابل لائن مینوں کی زندگیوں کا ضیاع قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدبیر پر سختی سے عمل کرے، جب کوئی لائن مین اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران شہید ہوتا ہے تو اس سے محکمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیدران نے کہا کہ یونین اور گیپکو انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کے باوجود لائنوں پر کام کے دوران گیپکو کے محنتی اورجفاکش کارکنوں کی شہادت اُن کے بیوی بچوں اورمحکمہ کیلئے ایسا صدمہ ہے جس کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں۔انہوں نے مرحومین کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دُعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button