Draft

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے مسجد کمیٹی کے ا جلاس میں مساجد ، گرجا گھروں اور مدارس سمیت دیگر عبادت گاہوں کے زیر التواء کیسز کی منظوری دیتے ہوئے، 8کو ضابطہ اخلاق پر پورا اترنے پر این او سی جاری کئے ،(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وایس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ 14اپریل
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمدعامر جان نے مساجد کمیٹی کے ماہا نہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق قریشی ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی، چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم، اسسٹنٹ کمشنرز،انسپکٹر سکیورٹی ملک نعیم ،مولانا ریاض سواتی ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا اسلم ساقی ،علامہ عمران عریف ،بابر رضوان باجوہ ، قاری رفیق مجددی ، مولانا ضیا ء اللہ رضوی، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا کاظم ترابی ، پادری شریف عالم ، شہزاد لارنس اور دیگر شریک تھے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ ہمیں آج جن مسائل اور چیلنجزکا سامنا ہے ان کے حل کے لیے اسلامی تعلیمات پر انکی روح کے مطابق عمل کر نا ہو گا ۔ علمائے اکرام و مذہبی رہنما اپنے پیغامات میں کو شہریوں کو برداشت اور رواداری کی تلقین کریں ۔فرقہ واریت اور عدم برداشت نے پاکستان اور مسلم امہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا ۔ عبادت گاہوں کو کمیونٹی سنٹرز بنائیں جہاں شہریوں کے مسائل کے حل کیے جاسکیں ۔
مسجد کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں مجموعی طور پر 14کیسزکو منظوری کے لیے پیش کیا گیا جن میں سے مساجدکے 5، گرجا گھرکا 1 اور مدارس کے 2 کیسز کو فاصلہ اور دیگر ایس ا و پیز پورا ہونے پراین او سی جاری کر دیا گیا ،ایک کیس مسترد کیا جبکہ دیگر 5کو آئندہ اجلاس تک موخر کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عبادت گاہوں کے زیر التواء تمام کیسز کوجلد نمٹا دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button