ایڈیٹرکاانتخاب

کلبھوشن کے خلاف کافی ثبوت ہیں اور ٹرائل قانون کے مطابق ہوا، عبدالباسط خان

نئی دلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کافی ثبوت ہیں جب کہ اس کا ٹرائل قانون کے مطابق ہوا۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ شواہد ہم نے بھارتی حکومت سے شیئر بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف شفاف اور قانون کے مطابق ٹرائل ہوا تاہم وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں قونصلر رسائی لازمی ہونے کا کوئی معاہدہ نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارت تلملا اٹھا ہے جس پر نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا تاہم پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارتی حکومت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں مسئلہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button