Draft

امتیاز مارکیٹ کنگ مال میں 95لاکھ روپے کی واردات کرنے والے امتیاز عرف چن پیر عرف صفایاگینگ کے پانچ ملزمان گرفتار ۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی)

گوجرانوالہ (10اپریل )ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیاز مارکیٹ کنگ مال میں 95لاکھ روپے کی واردات کرنے والے امتیاز عرف چن پیر عرف صفایا گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش کے دوران ان کے قبضہ سے 20لاکھ روپے مالیت کا سامان کاسمیٹیکس اور نقدی چار لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اور موسٹ وانٹڈ جرائم پیشہ گروہ سے ان کا تعلق ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں آفتاب عرف چن پیر سکنہ مانسہرہ، نسیم خان سکنہ ہری پور، طاہر سکنہ حویلیاں ، ریاض سکنہ اسلام آباد اور شیریں سکنہ بالڈھیر تحصیل ہری پور شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری کے �آخر میں نامعلوم ملزمان بسوار ی ٹرک امتیاز مارکیٹ کنگ مال کے گودام واقع مارشل ٹائلز میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر گودام میں موجود مزدورں اور مینجر کویر غمال بنا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گودام میں موجود کاسمیٹیکس، ہوزری، سپورٹس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔لاکھوں روپے کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی ۔ جن کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی سر براہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں اے ایس آئی بلال احمد ۔ غلام مصطفےٰ، اشرف کمال اور سلطان محمود ، عرفان محمود پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اور پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو 146146سوات اور کے پی کے 145145کے علاقہ سے گرفتار کیا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش ا نکشاف کیا کہ اس گینگ کے ممبران پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ وہ گڈز فارورڈنگ کاکام کرتے ہیں ۔ فیکٹریوں اور گوداموں میں مال سپلائی کے دوران اس علاقے اور جگہ کی ریکی کرتے ہیں ۔ سامان ان لوڈ کئے جانے والے گوداموں اور فیکٹریوں کے تمام راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی نظر میں رکھتے۔ بعد ازاں اس علاقے کے حدو و اربعہ سے اپنے سا تھیوں کو آگاہ کرتے اور مل کر واردات کی پلاننگ کرتے ۔واردات کے دوران وہ مقامی جرائم پیشہ عنصر کی معاونت بھی حاصل کرتے ۔ملزمان نے مزید بتایا کہ ان کے سات ساتھی خورشید خان ، غنی خان، عطاء محمد، رب نواز وغیرہ قبل ازیں بھی سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سنٹرل جیل جا چکے ہیں جن کے قبضہ سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کا چمڑہ برآمد ہوا تھا ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحرک کیا جا رہا ہے۔معروف شاپنگ مال میں واردات کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر شاپنگ مال کی انتظامیہ سمیت سماجی و کاروباری حلقوں نے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button