Draft

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مقامات پر ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی گارڈز 30اپریل تک اپنے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کروائیں بصورت دیگر لائسنسزمنسوخ کر دیئے گے۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ 10 اپریل
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس ،گرجا گھروں ، بنکوں ، نجی و سرکار ی تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی گارڈز 30اپریل تک اپنے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کروائیں بصورت دیگر لائسنسزمنسوخ کر دیئے گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزارت داخلہ پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب بھرمیں اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا آغاز کر رکھا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں عوامی مقامات (مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس ،گرجا گھروں ، بنکوں ، نجی و سرکار ی تعلیمی اداروں )اور دیگر پبلک مقامات پر ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی گارڈز اپریل تک اپنے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کروائیں بصورت دیگر انکے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button