Draft

گیپکو میں بجلی چورروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران گذشتہ ایک سال میں1208بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

گوجرانوالہ10اپریل2017ء(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ گیپکو میں بجلی چورروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران گذشتہ ایک سال میں1208بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ 67بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سٹی سرکل میں 224، کینٹ سرکل میں 318، گجرات سرکل میں 250، سیالکوٹ سرکل میں 168 اور نارووال سرکل میں 248بجلی چورورں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ڈائریکٹ کنڈوں اور دیگر حربوں سے بجلی چوری کرنے و بجلی چوروں کومجموعی طور پر 25لاکھ12ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 3کروڑ 55لاکھ سے زائد کے ڈیٹکشن بِل بھی جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں اور ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں ان کے خاتمہ تک چین سے نہیں بٹھیں گئے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ سمجھیں اور کسی سفارش اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر در ج کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button