پہلے پھول اور چاکلیٹ دی پھر قتل کر دیا، سابق حسینہ بارے افسوسناک خبر آگئی
ملالوس (نیاز وی او سی )فلپائن میں نامعلوم ملزمان نے پھول اور چاکلیٹس کا تحفہ دینے کے بہانے 23سالہ سابق حسینہ کو قتل کر دیا ۔”میٹر و نیوز “کے مطابق 2نامعلوم ملزمان نے میری کرسٹین کے دروازے پر دستک دی ، باہر آنے پر انہیں چاکلیٹس اور پھول پیش کیے اور پھر سر میں گولی مار کر فرار ہو گئے ۔وہ فلپائن کے صوبہ بولکان میں اپنے گھر میں موجود تھیں ۔میری کرسٹین کو عرف عام میں ”ٹن “ بھی کہا جاتا تھا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کر نے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوئے تاہم واقعے کے بعد میری کرسٹین کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی ایمبولینس میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد انہیں کئی اہم امور میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے جبکہ میری کرسٹین سے ماضی میںقریبی تعلق رکھنے والے ایک شخص سے بھی تفتیش جاری ہے جبکہ جائے حادثہ سے پستول کی گولی کا خول بھی ملا ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے سے قبل 2افراد کو میری کرسٹین کے گھر کے قریب دیکھا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ سابق حسینہ کو کرائے کے پستول سے گولی ماری گئی ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آسکی کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازع تھا ۔23سالہ حسینہ میری کرسٹین یونیورسٹی میں طالبہ بھی تھیں جنہوں نے 2009ءاور2010ءمیں تاج پہنایا گیا تھا ۔انہوں نے2009ءمیں لا بلاکینیا پیگنٹ ایوارڈ اور 2010ءمیں دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔