پاکستان
کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی مخالفت میں کون سامنے آگیا؟ پاکستانی خاتون کا ایسا کرارہ جواب کہ دوبارہ ایسا سوچے گا بھی نہیں
لاہور (نیوز وی او سی) پاک فوج نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کل بھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا اور ہر کوئی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک فوج کی تعریف کر رہا ہے۔چند افراد نے کل بھوشن کو پھانسی دینے کی مخالفت کی تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ایسی کھری کھری سنا دیں کہ وہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔ٹوئٹر صارف میمونہ نے لکھا کہ ”جو یہ کہہ کر کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کی مخالفت کر رہے ہیں کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھے گا، انہیں بھی سرعام پھانسی دیدی جائے۔“