انٹرنیشنل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

کراکس(این این آئی)وینزویلا کی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے اعلیٰ عدالت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ۔ عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں پارلیمنٹ اختیارات خود سنبھالنے کا کہا تھا ۔وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہونے و الے ہنگاموں میں مظاہرین نے سپریم کورٹ عمارت کے میں واقع دفاتر میں توڑ پھوڑ کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔وینزویلا کی اعلیٰ ترین عدالت نے انتیس مارچ کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور دیے گئے فیصلوں کا احترام بھی نہیں کیا جا رہا لہٰذا اس صورت حال میں پارلیمانی اختیارات عدالت کو منتقل کر دیے جائیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپوزیشن جماعتوں نے صدر نکولس مادْورو کی آمریت کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے اور اس عدالتی فیصلے کو ایک ’بغاوت‘ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button