Draft

گوردوارہ روہڑی صاحب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ:8اپریل 2017
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے میلہ بیساکھی کے موقع پربھارتی سکھ یاتریوں کی گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آبا د آمد کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو فول پروف یقینی بنانے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گوردوارہ کے اطراف 15 سے 20 جدید آئی پی کیمرے لگائے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے لیے کنڑول روم بھی قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوردوارہ میں غیر متعلقہ شخص کو داخلے اجازت نہیں ہو گی، تمام افراد کو میٹل ڈیٹیکٹرزسے چیک کرکے و اک تھرو گیٹ سے گزارا اوراطراف میں پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں۔ ا رد گرد کڑی نظر رکھنے کے لیے مورچے قائم ، رات کے اوقات میں سرچ لائٹس اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز کا بھی انتظام کیا جائیگا ۔
انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ایمن آباد کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور ضروری معلومات پر مشتمل سائن بورڈز بھی راستوں میں آویزاں کیے جائیں اور محکمہ بحالی و مرمت روڈز مہمانوں کی آمد و رفت کے روٹس کی مرمت کرائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کنٹرول کے لیے وارڈنز تعینات کیے جائیں ، ذگ ذیگ بیر ئیر لگائے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے منظم پارکنگ ایریا بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈی او سو ل ڈیفنس کو ہدایت کی پولیس سے کوارڈینیشن کر تے ہوئے انہیں درکار رضا کار فراہم کیے جائیں ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل ، ڈی ایس پی مقصود ، ایس این اے تنویر عباس ، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ دانش ، عامر ، ماریہ ، اظہار باجوہ ، عمران نصیر اور دیگر شریک تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button