پاکستان

ہر افغانی مجھے پاکستانیوں کی طرح عزیز ہے :جنرل قمر باجوہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر افغانی مجھے پاکستانیوں کی طرح عزیز ہے اور مجھے کسی افغان شہری کے دہشت گردی کا نشانہ بننے پر بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کہ ہر پاکستانی کے لئے ہوتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے تیرہ رکنی وفد نے وزارت خارجہ، وزارت ریاستی و سرحدی امور، وزارت تجارت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ایف سی کے پی کے کے ہیڈکوارٹرز، قومی سلامتی مشیر اور آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد افغان ذرائع ابلاغ کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرنا تھا جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے لئے خطرہ ہے ۔ وفدنے جمعہ کو آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اس موقع پر پاکستانی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انہیں پاک افغان بارڈر اور اب تک کی پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان ڈیفنس اتاشی کی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button