انٹرنیشنل

امریکا:ڈیون نیونیس روسی مداخلت کی تحقیقات سے علیحدہ ہو گئے

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیون نیونیس نے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات سے الگ ہونے کا اعلا ن کر دیا ہے ، واضح رہے کہ ان کے خلاف جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے تھے ، ڈیون نیونیس نے کہا کہ وہ بدستور کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ رہیں گے ، لیکن روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات سے اب ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ فریضہ اب مائیک کونو وے ادا کریں گے ۔ ایوانِ نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کے رہنمائوں اور ایوان کے اسپیکر پال رائن نے نیونیس کے فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجے میں انٹیلی جنس کمیٹی کی تحقیقات بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ سکیں گی ، یاد رہے کہ ڈیمو کریٹ ارکان نے نیونیس پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں بعض ایسی خفیہ معلومات افشا کر دی تھیں جس کے وہ مجاز نہیں تھے ، یہی نہیں بلکہ انہوں نے کمیٹی ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر بعض خفیہ دستاویزات صدر ٹرمپ کو دکھادی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button