Draft

بین الاضلاعی اغواء کار گروہ ’’ علی کھوکھر‘‘ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان گرفتار۔ 4عدد پسٹل ، 30گولیاں، ایک جدید رائفل پپش ،اور 5لاکھ روپے اور کار برآمد۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ( 07 اپریل )
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایت اورڈی ایس پی پیپلز کالونی رضا حسنین اعوان کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ سب انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ کی زیر نگرانی تھانہ فیروزوالا پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاضلاعی اغواء کار گروہ کے سرغنہ سمیت چار ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار پسٹل، درجنوں گولیاں، ایک جدید ر ائفل پپش، کار اور 5لاکھ روپے برآمد کر لیے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں علی رضا کھوکھر سکنہ دھلے، شاہ نو از کھرل سکنہ حافظ آباد، توصیف عرف شاہ زیب سکنہ لالہ کوٹ، کوٹ لدھا اور عدیل عرف بھولا سکنہ گوندانوالہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ فیروزوالا سب ا نسپکٹر فرحت نوازچٹھہ نے اے ایس آئی ذوالفقار احمد، ہیڈ کانسٹیبل شوکت بٹ، کنسٹیبل افتخار احمد کے ہمراہ داتے والی چوک میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ ایمن آباد کی طرف سے آنے والی ایل ای نمبری 5776 کارکو مشکوک جان کر روکا۔کار میں سوار چار کس مشکوک اشخاص کی تلاشی لی گئی تو مسمیان علی رضا کھوکھر سکنہ دھلے، شاہ نو از کھرل سکنہ حافظ آباد، توصیف عرف شاہ زیب سکنہ لالہ کوٹ، کوٹ لدھا اور عدیل عرف بھولا سکنہ گوندانوالہ سے چار پسٹل تیس بور برآمد ہوئے۔دوران تلاشی ملزمان کی باڈی لینگوئج اور گفتگو سے ملزمان کے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ گزراجس پر انہیں زیر حراست لے کر ابتدائی تفتیش عمل میں لائی گئی تو ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف تھانہ جات کو اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رواں سال 27فروری کو یاسر نعیم سکنہ چک ریان کو فیروزوالا پل سے اغواء کیا اور رہائی کے بدلے اسکے ورثاء سے 5لاکھ روپے تاوان وصول کیے ۔مزید بتایا کہ انہوں نے مورخہ 20فروری کو ٹیکسی ڈرائیور تنویر حسین سکنہ ہیگر علاقہ قلعہ دیدار سنگھ سے اغواء کر کے1لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ چند روز قبل مٹھو قصائی سکنہ گرجاکھ کو علاقہ تھانہ دھلے سے اغواء کر کے 2لاکھ75ہزار روپے تاوان وصول کیا۔ملزمان نے مزید بتایا کہ انہوں نے مغویان کے ورثا ء کو دھمکیاں دیں اور انہیں خوف زدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے تھانہ میں کسی امر کی اطلاع کی تو وہ انہیں جا نی نقصان پہنچا ئیں گے ۔ تھانہ فروزوالا پولیس نے مزید تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے 4عدد پسٹل تیس بور اورتیس گولیاں،1عدد پپش اور تاوان کی رقم 5لاکھ روپے برآمد کر لی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button