پاکستان

صو بائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیم کے فروع ‘ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو بہترین تدریسی سہولتیں فراہم کرنے کے موثر اقداما ت کر ر ہی ہیں۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ 6 ۔ اپریل
یہ بات انہو ں نے ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سلمان خالد پومی بٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔عمران خالد بٹ ایم پی اے‘ سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی خالد گورائیہ اور دیگر افسران شریک تھے۔
وزیر تعلیم نے سی ای او کو ہدایت کی ضلع میں تعلیمی پالیسی کے مطابق پیش رفت جاری رکھی جائے۔ اساتذہ کے مسائل حل کرنے اور سکولوں کے طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کے تمام اہداف حاصل کرنے کے لئے محنت کی جائے۔ انہو ں نے عمران خالد بٹ ایم پی اے اورڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ سے کہا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں کے غریب طلباء و طالبات کی ضرورتیں پوری کرنے اور سکولوں میں دستیاب سہولتوں میں اضافہ کیلئے مخیر حضرات کو ترغیب دی جا ئے تاکہ تعلیمی اداروں کی تعمیر ومرمت کے چھوٹے چھوٹے کام مقامی کمیونٹی کے تعاون سے مکمل ہو سکیں سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی خالد گورائیہ نے صوبائی و زیر کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرعمران خالد بٹ ایم پی اے اور ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button