Draft

تحصیل سطح پر مردم و خانہ شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،اسسٹنٹ کمشنرسٹی ،صدر عدنان شہزاد،رانا محمد جمیل،فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بھی تیار لی گئی ہے۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ 6 ۔ اپریل
تحصیل سطح پر مردم و خانہ شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،اسسٹنٹ کمشنرسٹی ،صدر عدنان شہزاد،رانا محمد جمیل،فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بھی تیار لی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر رانا محمد جمیل اورعدنان شہزاد نے مردم و خانہ شماری کے سلسلہ میں تحصیل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ ایجو کیشن کے ڈپٹی ڈی اوز ، اے ای اوز ، انچارج صاحبان ، پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی پیپلز کالونی ، کھیالی ، سٹی ، نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد ملک ، ہیلتھ ، ریونیو اور آرمی کے افسران نے شرکت کی ۔
تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز رانا محمد جمیل اورعدنان شہزاد نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام حکومتی ادارے اپنا اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔ مردم شماری قومی فریضہ ہے، کامیاب مرد م و خانہ شماری سے ملکی مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔ انہوں نے مردم شماری کی تحصیل کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ مردم و خانہ شماری آپریشنز کی خود نگرانی کریں ، امور کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے ۔
پاک آرمی کے کرنل محمدیعقوب نے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائیگا تا کہ ٹیمیں اپنے قومی فرائض کو بلا خوف سرانجام دے سکیں ۔ مردم شماری سامان کے تحفظ و منتقلی کو آرمی کے جوان یقینی بنائیں گے ۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ پلان ، سکیورٹی انتظامات ، کوارڈینشن سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، ضلعی سنسز کوارڈینیٹر احسان اللہ نے کمیٹی کے ممبران کو اب تک کے انتظامات پر بریفنگ دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button