کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی،شہریارخان

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے تاہم یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا۔
شہریارخان نے کہا کہ بنگلا دیش نے ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور بنگلا دیش بورڈ کا اصل مسلہ سیاسی ہے لیکن وہ سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتا ہےجب کہ بھارتی بورڈ کو بھی بتا دیا ہے کہ سیریز نا کھیلنے پر قانونی کاروائی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button